پاکستان کے بھارتی وزیردفاع کے الزامات مسترد

 پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی وزیردفاع کے الزامات کو مسترد کر دیا۔  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے الزامات کو مستر د کرتا ہے، بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں جب کہ بھارت کا یہ رحجان بن گیا ہے کہ وہ بغیر ثبوت فوری طور پر پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی کی جانب سے ایسے الزامات اور دھمکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جب کہ پاکستان کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کا مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ان حملوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔۔