05 دسمبر 2019
تازہ ترین
 پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، چھٹے نمبر پر پہنچ گیا

 پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، چھٹے نمبر پر پہنچ گیا

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں پانچواں نمبر حاصل کر کے پاکستان کو اس منصب سے محروم کردیا ۔ویلنگٹن میں سات وکٹ سے فتح حاصل کرنے والی کیوی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی اور کلین سوئپ کر لیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے پوائنٹس 98ہو گئے ہیں اور اس نے پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھینتے ہوئے گرین شرٹس کو چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کو اس وقت پاکستان پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے جو 97پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ سال عالمی نمبر ایک بننے والی پاکستانی ٹیم کی ناکامیوں کی داستاں کا آغاز اس وقت ہوا جب ویسٹ انڈیز نے اسے حیران کن شکست سے دوچار کیا۔اس کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی شکست سے پریشان پاکستانی ٹیم پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے 2-0 سے کلین سوئپ کیا۔لگاتار تین شکستوں کے بعد آسٹریلیا پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کیلئے یہ دورہ بھی کسی ڈرائونے خواب سے کم نہ رہا اور اسے تینوں ٹیسٹ میچوں میں خفت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ درجہ بندی میں نیچے گرتی چلی گئی۔ عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کی ٹیم 120پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا 109پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور 107پوائنٹس کی حامل جنوبی افریقی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ کی ٹیم چوتھے اور نیوزی لینڈ اور پاکستان بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کو سیریز میں ناکامی پر تین پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑا اور اس کے پوائنٹس کی تعداد اب 62ہو گئی ہے۔سری لنکا کی ٹیم پاکستان سے ایک پوائنٹ کمی کے سبب ساتویں، ویسٹ انڈیز 69 پوائنٹس کے ساتھ 69، بنگلہ دیش 62 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمبابوے پانچ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟