21 جولائی 2019
تازہ ترین
 پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی

پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد تک رہے گی جب کہ 2020 میں بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہے گی اور اس لحاظ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم رہے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بھارت کی شرح نمو 2019 میں 7.2 فیصد رہے گی  اور 2020 میں بھارت کی شرح نمو 7.3 فیصد رہے گی جب کہ چین کی شرح نمو 2019 میں 6.3 فیصد رہے گی اور 2020 میں چین کی شرح نمو 6.1 فیصد رہے گی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟