25 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاکستان کا زمبابوے کو309رنز کا ہدف

 پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کیا اور 133 رنز کی شراکت قائم کی،  جس کے بعد فخر زمان 60 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، امام الحق نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ون ڈائون آنے والے بابر اعظم نے 30 جبکہ شعیب ملک نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے ہرارے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟