19 دسمبر 2018
تازہ ترین
پاکستان کی امداد کیلئے باضابطہ درخواست موصول ہوگئی،آئی ایم ایف  

عالمی مالیاتی فنڈ  کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ  نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے باضابطہ درخواست موصول ہوگئی ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ سے ملاقات کے دوران ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد جائےگا۔  وفد پاکستان میں آئی ایم ایف کے تعاون سے معاشی پروگرام کے لیے بات کرےگا۔ وزیر خزانہ اسد عمر بھی آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اس کا سب کو ادراک ہے ،آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے اور جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟