14 نومبر 2018
تازہ ترین
پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک

پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ کپاس کی مجموعی قومی پیداوار کا 72 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ مجموعی قومی پیداوار  میں کپاس کا حصہ 1.5 فیصد جبکہ معیاری زرعی مصنوعات کی تیاری کے حوالے  سے جی ڈی پی میں کپاس کا حصہ 7 فیصد ہے۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2017-18کے دوران پنجاب میں کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 20.48 من ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبہ میں کپاس پیدا کرنے والے اضلاع میں رین واٹر مینجمنٹ کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سات اضلاع  بہاولپور، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، لودھراں ، وہاڑی ، خانیوال اور ملتان میں کپاس کے کھیتوں سے بارش کے پانی کے اخراج کےلئے 105 بارشی تالاب بنائے گئے ہیں تاکہ بارش کے پانی سے فصل کو پہنچنے والے نقصان سے بچایا جاسکے۔ کاٹن مشن 2025 سے صوبہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار 20 ملین گانٹھوں تک بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے کپاس کی درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور کپڑے کی صنعت کی ضروریات کی تکمیل میں بھی معاونت ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟