24 مارچ 2019
تازہ ترین
پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول

 ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔  واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے تھے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی بھی مکمل ہوگئی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟