16 جولائی 2018
تازہ ترین
پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ سمجھتے ہیں،اٹلی

پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر اور ایوان لاہور صنعت و تجارت کے سابق ایگزیکٹو ممبر چوہدری خادم حسین سے خصوصی ملاقات میں اٹلی کے سفیر نے کہا کہ اٹلی کے تاجر پاکستان کو بہترین ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر دیکھتے اور پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر بہت سے معاشی شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے چودھری خادم حسین پر زور دیا کہ وہ تاجروں کو اٹلی کا دورہ کرنے کی ترغیب دیں تاکہ وہ وہاں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے سکیں ۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی سیکٹرز کی مطابقت سے اسٹڈی کریں تاکہ باہمی تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جاسکے۔  پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول بہترین ہے جس سے اٹلی کے تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیئے ڈیویڈنڈ اور منافع کی وطن واپس ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ۔ اٹلی کے تاجر پاکستان کے توانائی ایگروبیسڈ انڈسٹریز تعمیرات مائننگ ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔  پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین وقت ہے کیونکہ یہ تیزی سے تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جارہا ہے ، دونوں ممالک کے تاجروں کو ڈیری و  لائیو اسٹاک کے شعبے میں بھی مشترکہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے، اس شعبے میں اٹلی کا تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔  


عوامی سروے

سوال: الیکشن 2018 کیلئے کونسی جماعت آپکی فیورٹ؟