22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیاں  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیاں  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے۔ سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ صہیب شیخ اور جنرل منیجر مارکیٹنگ کامل خان نے بھی استعفیٰ دیدیا، پی ایس ایل 5 کیلئے نئے چہرے سرگرم نظر آئیں گے، ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلینس کرنل ریٹائرڈ اعظم بھی پی سی بی کو چھوڑ دینے والوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی بتدریج پی سی بی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے نئی انتظامی ٹیم متعارف کرانے کے لئے کام کر رہے ہیں، آئندہ چند روز میں مزید عہدیداروں کی رخصتی کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی پی ایس ایل4 شروع ہونے سے پہلے ہی رخصت ہو گئی تھیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟