22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281رنز کا ہدف

پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281رنز کا ہدف

پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا جارہا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔کپتان شعیب ملک 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے، عمر اکمل 49 اور شان مسعود 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل اور گلین میکس ویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ شروع ہونے سے قبل کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں اور ٹیم میں امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ محمد عباس اور شان مسعود ڈیبیو نے ڈیبیو کیا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈس کومب، شان مارش، مارکس اسٹونس، ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟