21 نومبر 2018
تازہ ترین
  پاکستان  کا آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر سے متعلق ڈیٹا پیش

  پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ  آئی ایم ایف  کے درمیان دوسرے روز کے مذاکرات اسلام آباد میں اختتام پزیر ہو گئے۔ تکنیکی سطح کے مذاکرات میں پاور سیکٹر کی کار کردگی سے متعلق ڈیٹا پیش کیا گیا، آئی ایم ایف کو پاکستان کے پاور سیکٹر کے نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے دوسرے روز کے مذاکرات میں پاور ڈویږن کی طرف سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات بقایاجات اور گردشی قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئیں ذرائع کے مطابق وفد کو بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا وفد کو بتایا گیا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے برآمدی شعبے میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم ابھی صرف معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار پر بریفنگ لے رہی ہے اور  12 نومبر سے شروع ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات میں ان پر اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟