13 نومبر 2018
تازہ ترین
پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم  نے سیریز جیت لی

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیت لی،ایونٹ میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ڈس ایبلڈ ٹیموں نے شرکت کی ۔فائنل میچ میں پاکستان نے انگلش کرکٹ ٹیم کو 45 رنز سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں پر189 رنز ا سکور کئے اور حریف ٹیم کومیچ جیتنے کیلئے 190رنز کا ہدف دیا ،جواب میں انگلش ٹیم پاکستان کی بہترین بولنگ کے سامنے نہ ٹھر سکی اور18اعشاریہ 2 اوور میں144رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی ،یوںپاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کی فاتح قرار پائی ،اس سے پہلے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کوہراکر فائنل میں پہنچی تھی اور فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کرلی تھی


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟