21 اپریل 2019
تازہ ترین
پاکستان پوسٹ کا ای کامرس سروس کاآغاز

پاکستان پوسٹ کا ای کامرس سروس کاآغاز

 وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ای کامرس سروس کا افتتاح کر دیا ہے  ان کا کہنا ہے کہ اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنائیں گے پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کیا اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہا ہے اور اس سروس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کو عوام دوست ادارہ بنائیں گے مراد سعید نے مزید کہا کہ نئی سروس سے ادارہ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہے۔ ای کامرس سروس سے 120 ادارے منسلک ہو چکے ہیں جبکہ آن لائن بزنس کرنے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟