18 ستمبر 2019
تازہ ترین
پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے، آسٹریلوی کپتان

پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے، آسٹریلوی کپتان

 آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ سینئرز کے آرام کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک کوالٹی ٹیم ہے اس لئے ہمیں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لئے دونوں ٹیموں نے سخت محنت کی ہے۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ  نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل رات کی نیند نہیں اڑی اور فاسٹ بائولر محمد عباس کی وجہ سے بھی پریشانی سے دوچار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد عباس  نے گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی بائولنگ کی تھی تاہم ون ڈے سیریز میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بائولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے اس لئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟