15 نومبر 2018
 پاکستان کی زمبابوے کو 201 رنز سے شکست

اوپنر امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو  پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 201 رنز سے شکست دے دی۔بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور 113 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 60، آصف علی 46، بابر اعظم 30 اور شعیب ملک 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق 128 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے بھی لگائے۔زمبابوے کی جانب سے چھتارا اور تری پانو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زمبابوے کی بیٹنگ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم صرف 107 رنز ہی بناسکی۔زمبابوے کی جانب سے رائن مرے 32، تریسائی مساکنڈا 21 اور چمو چھیپابا 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان خان اور فہیم اشرف دو دو جبکہ محمد عامر اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز کا دوسرا میچ پیر کو بلاوایو میں ہی کھیلا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟