25 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاکستان نے افغانستان میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا

پاکستان نے جلال آباد افغانستان میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا، ذرائع کے مطابق پاکستان نے قونصل خانہ افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کی مداخلت کے باعث احتجاجاً بند کیا ، ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے افغان دفتر خارجہ کو احتجاج ریکارڈ کرایا اور افغان دفتر خارجہ سے گورنر کی قونصل خانہ کے امور میں مداخلت روکنے کا کہا وزارت خارجہ نے جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق افغان حکومت کو خط لکھ دیا ، ذرائع کے مطابق جلال آباد میں  پاکستانی قونصلیٹ سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا افغانستان کے مقامی حکام بھی پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے ، کابل میں پاکستانی سفارت خانہ نے واقعے سے متعلق افغان دفتر خارجہ کو احتجاج بھی رکارڈ کرایا ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟