پاکستان نےدہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے،آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان دارالحکومت میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں، پاکستان میں بچے کھچے دہشتگرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کا سہارا لے رہے ہیں، دہشت گرد موثر بارڈر سکیورٹی سسٹم نہ ہونے کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور وہ چاہتا ہے کہ کوئی دوسرا ملک بھی دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے