24 مئی 2019
تازہ ترین
 پاکستان میں ییلو سٹون،  ٹیکنو کا ڈسٹری بیوٹر مقرر

پاکستان میں ییلو سٹون،  ٹیکنو کا ڈسٹری بیوٹر مقرر

 صارفین کی سہولت کے لئے ٹیکنو نے ییلو سٹون کو پاکستان میں اپنا ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا ہے ۔ ٹیکنو موبائل پاکستانی صارفین کے لئے نیا نام نہیں، ٹیکنو موبائل کے دیدہ زیب سمارٹ فونز نے بہت کم عرصے میں پاکستانی مارکیٹ کو جدت کی ایک نئی جہت سے روشناس کرایا ہے۔  صارفین کی سہولت کے لئے ٹیکنو نے ییلو سٹون کو پاکستان میں اپنا ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا ہے ۔ ییلو سٹون کا قیام 2012 میں انجام پایا، جو جلد ہی ڈسٹری بیوشن، بعد از سیل سروس اور کلیکشن سنٹر کے ون ونڈو پورٹل میں تبدیل ہو گیا۔ یہ اشتراک نہ صرف ایک بے حد مضبوط اثاثہ ثابت ہو گا بلکہ پاکستان میں ٹیکنو کی رسائی کے معیار کو مزید بڑھانے کا امین بنے گا۔ ییلو سٹون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرید اللہ جان نے اس اشتراک پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو اور ییلو سٹون کے درمیان اشتراک پاکستان میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کی وسعت کی طرف ایک نہایت بڑا قدم ہے جو آنے والے دنوں میں صارفین کی ٹیکنو تک رسائی کو معنی خیز انداز میں بدل کر رکھ دے گا۔ ہم ییلو سٹونکو ٹیکنو کے صارفین کے لئے ایک ایسے صف اول کے ڈسٹری بیوٹر میں بدلنے کے لئے پرعزم ہیں جو نہ صرف ٹیکنو کے صارفین کو خرید کے ایک نئے تجربے سے روشناس کروائے بلکہ ٹیکنو اور ہم پر اعتماد میں مزید اضافے کا سبب بنے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟