19 ستمبر 2018
 پاکستان میں ہیوی ڈیوٹی ٹرک کوئیسٹر متعارف

یو ڈی ٹرکس کارپوریشن نے پاکستان میں یو ڈی ٹرکس کے مجاز ڈسٹری بیوٹر وی پی ایل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر پاکستان میں بالکل نئی یو ڈی کوئیسٹر ہیوی ڈیوٹی ٹرک رینج کا آغاز کر دیا ہے۔ یو ڈی ٹرکس کوئیسٹر رینج کے اجرائ کی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جاپان کے سفارت خانہ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، مایہ ناز ٹرانسپورٹرز، بینکوں، یو ڈی ٹرکس کی انتظامیہ اور وی پی ایل کے نمائندوں کے علاوہ حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کوئیسٹر کی نقاب کشائی پر حاضرین نے خوشی کا اظہار کیا جو اس سال کے شروع میں کوئیسٹر کے اعلان کے وقت سے اس کے اجرائ کا انتظار کر رہے تھے۔  کوئیسٹر یو ڈی ٹرکس کی نئی جنریشن میں پہلا ٹرک ہے جو خاص طور پر جاپان سے باہر ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹیشن کی دنیا کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹرک جاپانی معیار کے مطابق ہے اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ اس ٹرک کی تیاری میں Volvo گروپ کے عالمی وسائل کو استعمال کیا گیا ہے جو یو ڈی ٹرکس کا حصہ ہے۔ یہ ٹرک زیادہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔ کوئیسٹرطویل فاصلے، ڈسٹری بیوشن، کنسٹرکشن اور معدنی طبقات کیلئے مکمل سلوشنز فراہم کرتا ہے۔ یہ ایزی باڈی مائونٹنگ کے ساتھ ترتیب کی وسیع رینج کی سہولت سے آراستہ ہے جو ہر قسم کے کام کیلئے موزوںہونے کے ساتھ ساتھ بامقصد تعمیری حل بھی پیش کرتا ہے۔ کوئیسٹر ترقی پسند کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹرانسپورٹیشن کا ایک ذریعہ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟