17 نومبر 2018
تازہ ترین
پاکستان میں سینما مالکان کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

 پاکستان میں بھارتی فلموں کے نمائش کنندگان اور سینما مالکان نے پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کےکام کرنے پرخودساختہ پابندی لگانے کے بعد پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کااعلان کیاتھا تاہم بھارتی انتہا پسند تنظیم  ایم این ایس پر بھارتی فوج کی تنقید اورمالی خسارے کے بعد سینما مالکان نے بھارتی فلموں  سے پابندی اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج چئیرمین پاکستان ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن زوریزلاشاری کریں گے.بھارتی فلمون کی نمائش پر سے پابندی کے خاتمے کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” اوراجے دیوگن کی “شوے” نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، دونوں فلموں کو سینسر بورڈ کی جانب سے این او سیز بھی جاری کردی گئی ہے۔ فلم سرٹی فکیشن سینٹرل بورڈ کے چئیرمین مبشر حسن نے کہا کہ  بھارتی فلموں کی نمائش انہیں سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعد کی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟