25 مئی 2019
تازہ ترین
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا پلان سامنے آگیا

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا پلان سامنے آگیا

 پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا پلان سامنے آگیا ، سعودی عرب آر ایل این جی پلانٹس میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جو ایک سے دو سال میں ہوگی۔  اس کے علاوہ ایکوا پاور قابل تجدید توانائی شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی فنڈ برائے پاکستان ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور سعودی عرب سے مڈٹرم سرمایہ کاری آئے گی پیٹرو کیمیکل منصوبوں میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی جو 2 سے 3 سال کے اندر بڑھائی جائے گی خوراک و زراعت کے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، طویل مدتی سرمایہ کاری 3 سے پانچ سال تک محیط ہوگی، آرامکو آئل ریفائنری 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جب کہ معدنی ترقیاتی سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟