پاکستان میں دہشتگردوں کی  پناہ گاہ نہیں ،آئی ایس پی آر  

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے مکمل کرکے دہشت گردوں کا مرحلہ وار خاتمہ کیا ، ہمارے ملک میں اب کوئی دہشت گردوں کی کوئی  پناہ گاہ نہیں، جب دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کیا جائے تو شدت پسند ا ور دہشت گرد کہلائو گے ، مسلمان ہونے کے لیے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں ، عمل سے ثابت کریں، مغربی ممالک اور بھارت میں بھی بنیاد پرستی پائی جاتی ہے جس کی کئی اقسام ہوتی ہیں مگر اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔  جامعہ کراچی میں  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مجھے کسی کو پروف نہیں کرنا کہ میں مسلمان ہوں ، یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے ، ہم اسلامی اصولوں پر عمل کریں تو دنیا ہمیں اسلامی ملک سے پہچانے گی، کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کے لیے اس کی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا یا جاتا ہے ، سوویت یونین جب افغانستان آیا تو کہا گیا کہ  اسلام کو خطرہ ہے، امریکہ کی مدد سے سوویت یونین کو افغانستان سے نکالا ، نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو امریکہ سے لڑنے والوں کو وہاں پناہ نہیں ملی تو وہ پاکستان آگئے ،  جغرافیائی لحاظ سے بھی پاکستان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے  ۔