13 نومبر 2018
تازہ ترین
  پاکستان میں جتنا امن ہے ، پوشیدہ نہیں، وزیر داخلہ کارکردگی بہتر کریں ، کائرہ

عوام پریس کانفرنس اور تقریروں سے مطمئن نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے سابق نائب صدر نواب طارق پٹھان کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔  قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق کارکن واپس آرہے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب ایک بار پھر پی پی کا قلعہ بن جائے گا، اس امر کا حکمرانوں کی بھی احساس ہے جس کی وجہ سے وزیر داخلہ سمیت ان کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ایک سیاسی ہی نہیں عوامی بھی ہے جو اپنے پروگرام میں عوام کو ہی مقدم رکھتی ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں کی ترجیحات میں تخت رائے ونڈ کو تحفظ دینا ہے۔    


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟