20 مارچ 2019
تازہ ترین
پاکستان میں بے روزگارافراد کی تعداد37 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات نے لیبر فورس سروے رپورٹ 2017-2018 جاری کردی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد میں ایک لاکھ 70 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بیروزگار افراد کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہےٴ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 23 لاکھ 90 ہزار ، سندھ میں 7 لاکھ 50 ہزار، کے پی میں 5 لاکھ 50 ہزار اور بلوچستان میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد بے روزگار ہیںٴ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2015 میں بیروزگار افراد کی تعداد 36 لاکھ 20 ہزار تھی، 2015کے مقابلے میں بیروزگاری کی شرح میں معمولی کمی ہوئی جس کی شرح 5.9 سے کم ہوکر 5.8 فیصد ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق ملک میں شادی شدہ اور بیوائوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، شادی شدہ افراد کی تعداد 52.6 سے بڑھ کر 53.5 فیصد ہوگئی، بیوائوں اور رنڈووں کی تعداد 3.6 سے بڑھ کر 3.9 فیصد ہوگئی، اس کے علاوہ کبھی شادی نہ کرنے والے افراد کی تعداد 42.3 فیصد ہے رپورٹ کے مطابق ملک میں شرح خواندگی کی شرح 60.7  فیصد سے بڑھ کر 62.3  فیصد ہوگئی ہے جبکہ ناخواندہ افراد کی شرح کم ہوکر37.9  فیصد رہ گئی ہےٴ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 36.9  فیصد لوگ میٹرک سے کم تعلیم رکھتے ہیں اور صرف 6 فیصد لوگوں کے پاس ڈگری یا اس سے اوپر کی تعلیم ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں لیبر فورس کی تعداد 6  کروڑ55  لاکھ ہے جو 2015  میں تعداد 6 کروڑ 10 لاکھ تھی، 6 کروڑ 17 لاکھ لوگوں کے پاس روزگار ہے اور یہ تعداد 2015  میں 5  کروڑ 74  لاکھ تھی، پنجاب میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 76 لاکھ لوگوں کے پاس روزگار ہے جب کہ سندھ میں ایک کروڑ 44 لاکھ، خیبر پختونخوا میں 71 لاکھ اور بلوچستان میں 25 لاکھ لوگوں کے پاس روزگار ہے۔ جیو نیوز


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟