24 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاکستان فلم انڈسٹری کو تعاون کی ضرورت ، حیا سہگل

اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حیا سہگل نے کہا کہ دنیا میں ہمیشہ وہی لوگ اور قومیں ترقی کرتی ہیں، جو یکجا ہو کر ملک اور قوم کی بہتری کے لئے کام کریں۔  آج ہم جن ممالک کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہاں پر لوگوں کے پاس وسائل ہی وسائل ہیں اور وہ خوش وخرم زندگی بسر کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کا جائزہ لیں تو ایک ہی بات سمجھ  آتی ہے کہ ان لوگوں نے ایک جاں ہو کر بہتری اور ترقی کی جانب قدم بڑھایا اور آج سکون اور اطمینان کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے۔ حیا سہگل نے کہا کہ ہم لوگ ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے اور راستوں میں رکاوٹیں کھڑے کرنے پر گامزن ہیں۔  اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو مکمل سپورٹ کی ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوان فلم میکرز اپنے قیمتی سرمائے سے فلمیں پروڈیوس کر رہے ہیں مگر انہیں سینما گھروں میں وہ رسپانس نہیں ملتا جو غیرملکی پراڈکٹس کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ میں اس بات کومانتی ہوں کہ ہماری فلمیں فی الوقت انٹرنیشنل معیار کے عین مطابق نہیں ہیں لیکن ان کا معیار ماضی کے مقابلے میں بہت اچھا ہوچکا ہے۔ اگر ان فلموں کو سپورٹ کیا جائے تو یہی فلمیں ریکارڈ بزنس کر سکتی ہیں۔ کیونکہ اس وقت دکھائی جانے والی فلموں میں کہانی ، لوکیشن، مزاح اور میوزک کے  ساتھ نئے چہروں کا خوبصورت اضافہ بھی شامل ہے۔ یہی نہیں ان فلموں کو جدید ٹیکنالوجی سے اس قدر بہتر بنایا جارہا ہے کہ واقعی اب ہمیں خود بھی حیرانی ہونے لگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟