20 نومبر 2018
تازہ ترین
پاکستان عالمی برادری میں اپنا جائز مقام حاصل کرکے رہے گا،آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی تنازعات کا خمیازہ بھگتا ہے،پاکستان عالمی برادری میں مقام حاصل کرکے رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی وزیرخارجہ وانگ ږی کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی جس میںخطے کی سلامتی کی صورتحال اورباہمی تعاون کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے چینی وزیر خارجہ کے دورے اورپاکستان کی مسلسل حمایت پر چین کاشکریہ ادا کیا۔چینی وزیرخارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور  سی پیک پراجیکٹس کودی جانے والی سیکیورٹی کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو عالمی تنازعات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان کو دنیامیں جائز مقام دلانے کے لیے پرعزم ہیں،امن و استحکام کے ذریعے اپنا جائز مقام حاصل کریں گے۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرے،چین ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام و اعتماد پر مبنی ہیں،چین دونوں ممالک کی مشترکہ پر یقین رکھتا ہے،سی پیک کے لیے مہاد کردہ سیکیورٹی کو سراہتے ہیں،  خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟