22 ستمبر 2018
پاکستان سے باہر کوئی جائیداد اور بینک اکائونٹ  نہیں، زرداری کا بیان حلفی

 پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں اور نا ہی کوئی بینک اکائونٹ ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے این آر او مقدمے میں اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے جمع کرایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستان سے باہر میری کوئی منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد نہیں، میرا کوئی بینک اکائونٹ پاکستان سے باہر نہیں اور میں نے اپنے بیان میں جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری کو بیرون ملک اثاثوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا، این آر او کے مقدمے کی سماعت کل ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟