16 نومبر 2018
 پاکستان  سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی فروخت کا معاہدہ طے

پاکستان  سٹاک ایکسچینج کے تقریباً چالیس فیصد حصص فروخت کرنے کا معاہدہ طے پا گیا اور 32 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ سٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے او ای سی ڈی کی رکنیت حاصل کی، او ای سی ڈی کا فورم آئندہ سال فعال ہوجائے گا، اقتصادی بہتری کے لئے ہر شعبے کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ، توانائی کے شعبے میں ماضی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی، منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوبا، مالیاتی ٹیم نے خسارے کو کم اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا۔ چینی کنسورشیم کی پاکستان کیپیٹل مارکیٹ میں شراکت سے فریقین کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم 56 لاکھ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں، ہم نے غربت کے خاتمے کے لیے چھوٹے کاروباری قرضوں کا نظام شروع کیا، پاکستان ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کر دیا ہے جس میں دنیا کے کچھ اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟