22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 958پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 958پوائنٹس کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 958 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 264 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔  کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کی سب سے بڑی وجہ منی بجٹ سے سرمایا کاروں کی توقعات تھی، حکومت نے ٹریڈنگ پر عائد اعشاریہ 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ کمپنیوں کے لئے سپر ٹیکس کے خاتم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 958 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 264 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے باعث حصص کی مالیت بھی 125 ارب روپے تک بڑھ گئی، مقامی سرمایا کاری کے ساتھ فارن انویسٹرز نے بھی تقریبا 33 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟