20 نومبر 2018
تازہ ترین
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان ہے۔ ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 41 ہزار 529 کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس بڑھ کر 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچ گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟