26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کی زنجیر توڑ چکا،  راحیل شریف

۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں پاکستانی شرکا اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک متحرک ملک ہے جو برے سے برے سے حالات میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور بے شمار قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان کا جھنڈا ہر طرف نظر آتا ہے ، پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان مستحکم ہوچکا ہے اور کومبنگ آپریشن کی صورت دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، ملک کے تمام علاقوں کے عوام نے امن کا ذائقہ چکھا ہے اور اب خوشحالی چاہتے ہیں، مجھے قوی امید ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حکومت اور عوام کی مدد سے اس عزم کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ سابق آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم مسئلہ کشمیر خطے میں امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے اور اس کا حل انتہائی ضروری ہے، خصوصاً جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کےلیے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو وہاں کی عوام کی امیدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟