23 ستمبر 2018
تازہ ترین
   پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک

 پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جو سالانہ 2.6 ملین ٹن خام اور ریفائن خوردنی تیل درآمد کرتا ہے، خوردنی تیل کے علاوہ پاکستان تیل دار اجناس کی 2.2 ملین ٹن سالانہ درآمدات کرتا ہے تاکہ ملکی ضروریات کو پورا کا جاسکے، خوردنی تیل کی مقامی ضروریات کیلئے 75 فیصد درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے جبکہ صرف 25 فیصد خوردنی تیل ملکی وسائل سے حاصل کیا جارہا ہے، خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی کے لئے ملکی پیداوار کے فروغ کے حوالے سے جامع اقدامات کی ضرورت ہے جس سے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی ، خوردنی تیل اور تیل دار اجناس کی درآمد پر عائد ٹکیسز کی شرح میں کمی سے صارفین کو سستے خوردنی تیل کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟