21 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاکستان حصص بازار میں مندی کا رجحان

 پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کے روز بھی کاروبار حصص میں مندی کی لہربرقرار رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 40300پوائنٹس سے گھٹ کر 40200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں13کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں نے توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ ،گیس سیکٹرز سیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40700پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس 40100پوائنٹس کی سطح تک گر گیا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 40200پوائنٹس کی سطح پر منفی زون میں بند ہوا ۔ مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 106.87پوائنٹس کی کمی سے 40238.81پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای30انڈیکس 41.68پوائنٹس کی کمی سے 19722.84 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 4.99پوائنٹس کم ہو کر29495.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟