پاکستان تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ، بھارت

روہنگیا مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، وزیرداخلہ راج ناتھ

انتہا پسند بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، اس مسئلے پر آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، کنٹرول لائن پر پاکستان کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ہے۔2014سے اب تک سیز فائر کی خلاف ورزی کے 400واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن سے سختی کے ساتھ نمٹنا چاہئے، جموں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے روہنگیا مہاجرین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان دہشت گرد گروپ میں بھرتی کئے جاسکتے ہیں جو سنگین سیکورٹی چیلنج ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں شناخت کرکے ملک سے بے دخل کرے۔ انہوں نے کہا کہ 40ہزار روہنگیا کے باشندے بھارت میں غیر قانونی قیام کر رہے ہیں ان میں بڑی تعداد جموں، حیدر آباد، ہریانہ ، اتر پردیش، دہلی اور راجستھان میں آباد ہیں۔ انہوں نے حسب روایت الزام عائد کیا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،  2014سے اب تک سیز فائر کی خلاف ورزی کے 400واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟