20 جولائی 2019
تازہ ترین
پاکستان بازار حصص میں تیزی ، 29ارب 44کروڑ کی سرمایہ کاری

پاکستان بازار حصص میں تیزی ، 29ارب 44کروڑ کی سرمایہ کاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 229.35 پوائنٹس کے اضافے سے 49859.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 29 ارب 44 کروڑ 52 لاکھ 94 ہزار 358 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 11 کروڑ 57 لاکھ 34 ہزار 270 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 4 ارب 23 کروڑ 6 لاکھ 8 ہزار 440 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49700 اور 49800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 229.35 پوائنٹس کے اضافے سے 49859.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 161.41 پوائنٹس کی تیزی سے 26967.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 100.46 پوائنٹس کا اضافہ رونمائ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 293.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل ٟبی اے ٹی آئیٞ انڈیکس 247 پوائنٹس کے اضافے سے 20427.03خ پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل ٟاو جی ٹی آئیٞ انڈیکس 60.33 پوائنٹس کی کمی سے 17968 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے   پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 91.10 پوائنٹس کے اضافے سے 23735.67 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 416 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 252 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 149 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 132.29 روپے کے اضافے سے 2778.15 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی سودے بھی 50.62 روپے کی تیزی سے 1063.16 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 102.40 روپے کی مندی سے 4571 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت بھی 43.33 روپے کی کمی سے 1706.67 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار لوٹی کیمیکل کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 3 لاکھ 17 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 10.65 روپے سے شروع ہو کر 11.10 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 64 لاکھ 32 ہزار حصص کے سودے 61.60 روپے سے شروع ہو کر 62.88 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 39 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار 310 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 17 ارب 28 کروڑ 7 لاکھ 56 ہزار 59 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 81 ارب 1 کروڑ 66 لاکھ 35 ہزار 776 روپے سے بڑھ کر 99 کھرب 10 ارب 46 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار 134 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟