17 نومبر 2018
تازہ ترین
پاکستان بارے عالمی میڈیا کی کوریج درست نہیں ، تھامس ڈریو

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق عالمی میڈیاکی کوریج درست نہیں،  اسحاق ڈار ، نواز شریف کے بیٹوں کی وطن واپسی سے متعلق درخواستوں کو میرٹ پر دیکھیں گے، مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل پاک بھارت سمیت دنیا کے مفاد میں ہے ۔  ان خیالات کا اظہار برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے کیونکہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان نے بہترین اقدامات کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔  اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے  بیٹوں کی وطن واپسی کے معاملے پر بات نہیں کروں گا البتہ پاکستانی حکومت کی درخواست کو میرٹ پر دیکھا جائے گا ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟