پاکستان اور چین کا سٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنیکے عزم کا اعادہ

پاکستان اور چین کا سٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنیکے عزم کا اعادہ

 پاکستان اور چین نے سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ږی تین نے آج دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرا خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ږ ی تین  نے کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے حمایت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مذاکرات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے، ثقافتی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح اور پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے اہم ہے۔ واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ږی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد چینی قیادت کا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ پاکستان ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟