09 دسمبر 2019
تازہ ترین
پاکستان اور ترکی دو طرفہ تجارت پانچ گنا بڑھانے پر متفق

پاکستان اور ترکی دو طرفہ تجارت پانچ گنا بڑھانے پر متفق

پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پلان آف ایکشن تیار کرتے ہوئے پاک ترک مشترکہ بزنس کونسل بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پاک ترک آزاد تجارتی معاہدے کو جون تک حتمی شکل دیدی جائے گی۔ اس کے تحت دو طرفہ تجارت کے حجم کو 90 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے چار ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ مجوزہ معاہدے کے مطابق ترکی پاکستان کو ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی پارک کے قیام اور حقوق دانش کی بہتری کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ مشترکہ تعاون سے فیصل آباد، لاہور اور کراچی میں گارمنٹس سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جننگ، ویونگ، ڈائنگ اور فنشنگ کے شعبے میں بھی بہتری کیلئے ترکی سے ٹیکنالوجی درآمد کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟