24 مارچ 2019
تازہ ترین
 پاکستان اور آئی ایم ایف میں حتمی مذاکرات رواں ماہ ہونگے  

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 ارب ڈالر کے قرض کے لئے حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کے قرض کے لئے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے نئے چیف مشن کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد بھی جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو نیا پروگرام دینے کے لئے لچک دکھائی ہے اور اس کے تحفظات بھی کم ہوئے ہیں۔ 12 ارب ڈالر کے پروگرام کے لئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہوں گے، اس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن برائے پاکستان کے نئے سربراہ ارنیسٹو رامریز ریگو کی سربراہی میں وفد 26 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ موجودہ سیکریٹری خزانہ عارف احمد اگلے ہفتے ریٹائر ہورہے ہیں ، اس لئے آئی ایم ایف جائزہ مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ ماہ کے پہلے عشرے پروگرام فائنل ہونے کی توقع ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟