14 دسمبر 2019
تازہ ترین
پاکستان اسٹیل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ طلب

پاکستان اسٹیل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کی ازسرِنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انشورنس سیکٹر میں ریگولیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تاہم انشورنس سیکٹر کے لیے نیا ریگولیٹر لانے کی تجویز 2 ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے قطر سے 200 مکعب فٹ یومیہ گیس اضافی لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ ایل این جی قیمت کے لیے پرائس ریویو کمیٹی قائم کی جائے، ایل این جی کی درآمد 100 فی صد شفاف ہو۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پورٹ پر پڑے سامان کو سرچارج کے بغیر کلیئر کرانے کی منظوری دے دی ہے اور نے سرچارج کی مد میں 50 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کی بحالی کا پلان مکمل نہ ہوسکا جس پر ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کی بحالی پلان کے لیے قائم کمیٹی کو 15 اپریل تک مزید مہلت دیتے ہوئے ازسرنو بحالی کی رپورٹ 15 اپریل تک طلب کرلی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟