25 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاکستانی کرکٹرز کا یوم آزادی پر جوش

دنیا میں پاکستان کی مثبت شکل پیش کرنے میں ہمارے کرکٹرز کا کلیدی کردار ہے۔ قومی کرکٹرز ہر ایونٹ اور تہوار کے موقع پر پاکستان سے محبت اور عقیدت کا برملا اظہار کرتے ہیں۔ آج ملک کی 71 ویں سالگرہ کا جشن بھی ہمارے یہ سٹارز دھوم دھام سے منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج ہم صرف تاریخ کو ہی عزت نہیں بخش رہے بلکہ بحیثیت قوم ہم اپنے مستقبل کا جشن منا رہے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں لکھا کہ آئیں اس جشن آزادی  پر مل کر عہد کریں کہ ہم سب اس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔  انہوں نے مزید لکھا کہ آزادی ایک نعمت ہے، اس کی قدر کیجئے۔ پاکستان زندہ باد۔ سابق فاسٹ بائولر وقار یونس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ تمام دوستوں، ہم وطنوں کو 14 اگست کی آزادی اور 2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو۔ سابق کپتان اور آل رائوونڈر محمد حفیظ نے اپنے بچوں کے ساتھ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی اور آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ آل رائونڈر عماد وسیم نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارک باد دی۔ فاسٹ بائولر حسن علی نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں سب کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟