21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 پاکستانی ٹیم کی بڑی قوت ہم آہنگی، انضمام  

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں شاداب خان کا کردار اہم ہوگا۔ لاہور میں ایک یونیورسٹی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے منتخب سکواڈ بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں متوازن ہے، گرین شرٹس پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، امید ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی قوت ہم آہنگی اور اتحاد کی فضا ہے، یو اے ای کی سلو پچز پر سلو بائولرز کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، قومی سکواڈ میں 2 سپنرز شامل ہیں، شاداب خان پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ بابر اعظم بھی اچھی فارم میں ہیں، حارث سہیل بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ ایشیا کپ میں کوئی کھلاڑی زخمی ہو، اگر ہوا بھی تو یو اے ای ہمارے لئے ہوم گرائونڈ جیسا ہے ، اے ٹیم بھی وہاں ایکشن میں ہوگی، متبادل تلاش کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟