21 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ رکن منتخب

پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی مسلم رکن منتخب ہوگئیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والی مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹر بننے والی پہلی مسلم خاتون ہیں، وہ اس سے قبل نیوساؤتھ ویلزپارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ڈاکٹرمہرین 1992 میں فیملی کے ہمراہ پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا،اپنے شاندار تعلیمی کیریئر میں انہوں نے انوائرمینٹل انجینئرنگ میں  ڈاکٹریٹ کیا۔سینیٹر بننے پر ڈاکٹر مہرین نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’نیوجاب‘ ۔۔ چلو اب کام پرچلتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟