23 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاکستانی  فٹبال کی برآمدات  میں ٪15اضافہ

 فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد فٹبال کی دھوم، فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد بڑھ گئی۔ پاکستانی فٹبال کے چرچے اپنے معیار اور پائیداری کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ڈالر کے کھلاڑی پاکستانی فٹ بال کے دیوانے ہیں اور اسی فٹ سے کھیلنا بھی پسند کرتے ہیں، چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران پاکستانی فٹ کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے لگ بھگ 14 کروڑ ڈالر رہی۔واضح رہے کہ اس بار پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے منفرد "سٹیچ لیس" یا بغیر ٹانکے والی فٹبال متعارف کرائی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان فٹبالز دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں اگر اس کی سہی معنوں میں مارکیٹنگ کی جائے تو اس کی برآمدات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟