24 مئی 2019
تازہ ترین
پاکستانی سفیر اسد مجید کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

پاکستانی سفیر اسد مجید کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات

 پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں امریکی چیئرمین آرمز سروسزکمیٹی سینیٹر جیمزان ہوف اور خارجہ امورکمیٹی کے اہم رکن سینیٹر ٹیڈیوہو سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی قانون سازوں کو پاک امریکا تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ جنوبی ایشیائی خطے کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی روشنی ڈالی۔ پاکستانی سفیر نے افغانستان میں سیاسی عمل کے ذریعے امن و استحکام کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ امریکی قانون سازوں نے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟