23 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاکستانی اداکاروں کابھارتی فنکاروں کیخلاف بڑی کارروائی کا مطالبہ

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکار جن میں بشریٰ انصاری،آمنہ شیخ،ثروت گیلانی،شہزاد رضا،احسن خان فیصل قریشی،عابد علی،اعجاز اسلم،سنیتا مارشل،شمعون عباسی،فرمان خان،حسن جہانگیر،سلیم ٍجاوید،قوی خان وغیری شامل ہیں نے امید ظاہر کی ہے کہ پیمرا مستقبل میں بھی اپنی پالیسی پر قائم رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی نشریات  پر پابندی ہمارے ملک کے نئے اور باصلاحیت اداکاروں کو سامنے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگی،اس کے علاوہ ہمارے سینماؤں پر بھی اس پابندی  کا مثبت اثر پڑے گا۔پاکستانی اداکاروں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کہ یہ پابندی بھارتی مواد کے علاوہ اُن اشتہارات پر بھی لگنی چاہئے جن میں بھارتی فنکار کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد  انڈیا کی بااثر شخصیات  پاکستان کیخلاف متحد ہوگئی تھیں اور چند ایک کو چھوڑ کر باقی تمام لوگ پاکستانی اداکاروں کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہوگئے تھے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟