22 ستمبر 2018
تازہ ترین
پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول کا اعلان

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اگلے برس ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں ایک ٹی ٹوینٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گا۔ ای سی بی کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی میچ 5 مئی کو کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گا ، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز ہو گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 8 مئی کو اوول اور دوسرا 11 مئی کو سائوتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 14 مئی کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیمیں 17 مئی کو ناٹنگھم میں مد مقابل ہوں گی ، جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟