22 نومبر 2018
تازہ ترین
پاپولزم سے ہٹلر جیسے آمر برسراقتدار آسکتے ہیں، پوپ فرانسس

 کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے واضح کیا کہ پاپولزم سے ہٹلر جیسے خود ساختہ لیڈرز پھر سے برسراقتدارآ سکتے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق  ہسپانوی اخبار ال پائس کو دیئے گئے انٹرویو میں پوپ نے خار دار باڑوں اور دیواروں کی تعمیر سے غیر ملکیوں کو روکنے کی مذمت بھی کی ہے۔ پوپ کے مطابق یورپ میں تقویت پکڑتی عوامیت پسندی 1933ئ کے جرمنی کی یاد تازہ کر رہی ہے اور اس کے باعث عام لوگوں میں خوف موجود ہے۔ پوپ فرانسس کے مطابق عوام نے ہی ہٹلرکومنتخب کیا تھا اور پھر اسی نے اپنی عوام کو تباہ و بربادکر دیا۔ انٹرویو میں پوپ نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میںکوئی تبصرہ کرنے سے یہ کہہ کرگریز کیا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔پوپ نے کہا بحران سے خوف اور خطرے پیدا ہوتے ہیں۔ میرے خیال سے یورپی پاپولزم کی سب سے واضح مثال 1933 ئ کا جرمنی ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟