15 نومبر 2018
تازہ ترین
 پانی کے قطرے گرنے کی آواز روکنے کا طریقہ دریافت

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے نل سے پانی کے قطرے گرنے کی ناگوار آواز ٹپ ٹپ کو روکنے کا طریقہ دریافت کر لیا ، اب یہ آواز آپ کی سماعتوں پر گراں نہیں گزرے گی۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانی کے قطرے گرنے سے آواز پیدا ہونا، پانی پر قطرے کا گرنا سے پیدا نہیں ہوتی، نہ ہی یہ قطرہ تالاب میں پھینکے جانے والے پتھر کی طرح آواز کا سبب بنتا ہے، بالکل اس آواز کا سبب یہ ہے کہ ٹپکنے والا قطرہ جب موجود پانی کی سطح سے ٹکراتا ہے، تو سطح کو نیچے کی جانب دباتا ہے اور اس سوراخ نما نشیب کے تہہ میں پانی کا ایک چھوٹا سا بلبلا پیدا ہوتا ہے۔ ہوا کا یہی بلبلا جو نیچے پھنس جاتا ہے، کسی پسٹن کی طرح پانی کو ہٹاتا ہے اور فضا میں آواز پیدا ہوتی ہے۔ سائنس دانوں نے اس تحقیق کے لئے انتہائی تیز رفتار کیمروں اور حساس ترین مائیکرو فونز کا استعمال کیا۔ اس تحقیق میں شامل پی ایچ ڈی طالب علم سیم فیلپ  نے کہا کہ ہم نے اس دوران پہلی مرتبہ قطرے کا پانی کی سطح سے ٹکرائو اور وہاں بلبلوں کی پیدائش، ماہیت اور ردعمل کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ یہیں ہمیں دیگر آوازوں کے ساتھ وہ ٹپ ٹپ کی آواز کے اصل منبع کا علم ہوا۔ یونیورسٹی آف کیمبرج نے اس مطالعے کے حوالے سے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ۔ اس آواز کو ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں نے نہایت آسان طریقہ دریافت کیا ۔ محققین کے مطابق اگر نل کے نیچے پانی کے برتن میں کچھ ڈش واشر صابن ڈال دیا جائے، تو جمع پانی کے سطحی تنائوکو کم کیا جا سکتا ہے اور اس کی وجہ سے ٹپ ٹپ کی آواز سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟