26 ستمبر 2018
تازہ ترین
پانچ کیمروں والا ایل جی وی 40سمارٹ فون

ایل جی کمپنی رواں سال وی 40 اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں کل پانچ کیمرے دیئے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق فون کی پشت پر تین کیمرے جبکہ فرنٹ پر دو کیمرے شامل ہوں گے۔ فرنٹ پر موجود کیمرے فیس ان لاک او تھری ڈی فیس میپنگ کے لئے استعمال ہوں گے۔ پشت پر ایک سٹینڈرڈ کیمرہ اور ایک کمپنی کا سگنیچر الٹرا وائڈ لینس شامل ہوگا۔ تیسرے کیمرے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ممکن ہے کہ یہ زوم لینس ہو۔ اگر کمپنی اس فون کو پانچ کیمروں کے ساتھ متعارف کرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اتنے کیمروں کا حامل پہلا سمارٹ فون ہوگا۔ فون سے متعلق دیگر رپورٹس کے مطابق اس فون میں نوچ ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فنگر پرنٹ سنسر فون کی پشت پر شامل ہوگا۔ گوگل اسسٹنٹ کیلئے فون میں خصوصی بٹن کو جگہ دی جائے گی۔ سمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟